اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ 2014ء)رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بغیر سوچے سمجھے بیانات نہ دیا کریں۔دہشت گردی جیسے اہم معاملات پر سیاست نہ کی جائے۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اللہ بلاول زرداری بھٹو کو اپنی حفظ وامان میں رکھے،وہ بغیر سوچے سمجھے بیانات نہ دیا کریں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف تھر کے معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے خود چل کر وہاں گئے،بہتر ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تھر کے متاثرین کی داد رسی کریں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment